0
Thursday 15 Sep 2022 21:49

اسکردو میں تکریم و تجلیل اساتذہ کرام کانفرنس

  • علماء کونسل کچورا کی جانب سے اسکردو میں تکریم و تجلیل اساتذہ کرام کانفرنس کا انعقاد

    علماء کونسل کچورا کی جانب سے اسکردو میں تکریم و تجلیل اساتذہ کرام کانفرنس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ علماء کونسل کچورا کی طرف سے ہائی اسکول کچورا اسکردو بلتستان کے اساتذہ کرام کی تجلیل کی خاطر ایک کانفرنس بعنوان تجلیل و تکریم اساتذہ کرام کے عنوان سے ہائی اسکول کچورا میں منعقد ہوا جس سے علمائے کرام نے خطاب  کیا۔ اس کانفرنس کے پہلے خطیب علامہ ڈاکٹر شیخ محمد لطیف مطہری نے تمام مہمانوں اور اساتذہ کرام کو اس کانفرنس میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے استاد کی عظمت اور احترام کو معصومین علیہم السلام کی احادیث کی روشنی میں بیان کیا اور کہا کہ استاد کا مقام و مرتبہ اس قدر عظیم ہے کہ رسول خدا (ص) نے فرمایا کہ مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم کی روایت کی روشنی میں انسان کو اپنے جگہ سے کھڑا ہونا چاہیئے جب اس کا استاد اس کے سامنے آجائے اگرچہ وہ وزیر اور حاکم ہی کیوں نہ بنا ہو کیونکہ یہ مقام و منصب اسی استاد کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے سورہ علق کی ابتدائی آیات کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ خلقت انسانی کے بعد جس چیز کا تذکرہ قرآن مجید میں ہوا ہے وہ تعلیم کا مسئلہ ہے،خالق کائنات خلقت انسانی کے بعد اپنے آپ کو ایک معلم کے طور پر بیان کرتا ہے، (الذی علم بالقلم ، علم الانسان ما لم یعلم) اللہ تعالی نے انسان کو قلم کے ذریعہ کے سکھایا، انسان کو وہ سب کچھ سکھایا جس کو علم وہ نہیں رکھتے تھے۔ انہوں نے عمر بن عبد العزیز کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے استاد سے متاثر ہوا تھا اور حاکم بننے کے بعد ستر سال سے علی ابن ابی طالب علیہ السلام پر جو لعن و طعن کا بازار گرم کر رکھا تھا اسے ختم کردیا چونکہ اس کے استاد نے اس سے پوچھا تھا کہ تم علی ابن ابی طالب علیہ السلام پر کیوں لعن کرتے ہو جبکہ علی ابن ابی طالب اہل بدر اور بیعت رضوان کے افراد میں شامل تھے جن سے خدا راضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد کے افکار سے شاگرد متاثر ہوتے ہیں اس لئے یہ پیشہ بہت ہی حساس پیشہ ہے اور یہی انبیاء کرام کا پیشہ ہے۔

کانفرنس کے دوسرے خطیب علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد اور معلم کا پیشہ انبیاء کا پیشہ ہے، لہذا اس پیشے سے وابستہ افراد سب سے پہلے اپنے پیشے کا احترام رکھیں۔ آپ نے مزید کہا کہ ایک استاد کو بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی زور دینا چاہیئے، تربیت کے بغیر تعلیم بےمقصد ہے۔ کانفرنس کے تیسرے خطیب علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے کہا کہ کوئی بھی انسان اپنے استاد کا احترام کئے بغیر کامیاب انسان نہیں بن سکتا۔ انہوں نے شاگردوں سے کہا کہ سال میں ایک دفعہ ٹیچر ڈے کے عنوان سے اپنے اساتذہ کرام کو کچھ تحفہ دیں۔ کانفرنس کے آخر میں علماء کونسل کچورا کی طرف سے مولانا شیخ حسین دانش نے تمام افراد اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کانفرنس کی نظامت کے فرائض مولانا شیخ حسن حسرت نے انجام دیئے۔ شیخ حسنین اعجاز نے سلام کے اشعار پڑھ کر کانفرنس کو مزید چار چاند لگائے۔ اس کانفرنس میں سلام فرماندہ کا کلیپ بھی چلایا گیا۔ آخر میں علماء کونسل کچورا کی طرف سے چودہ بہترین اساتذہ کرام کو شیلڈ اور نفیس انعامات سے نوازا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1014529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش