1
Sunday 18 Sep 2022 15:42

ملتان، النور اسلامک سینٹر کے زیراہتمام قرآنی موکب

اسلام ٹائمز۔ چہلم سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے موقع پر النور اسلامک سینٹر شعبہ حفظ القرآن کے زیراہتمام گھنٹہ گھر چوک میں ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موکب قرآنی لگایا گیا، جس میں مردو خواتین نے شرکت کی اور تلاوت قرآن مجید بھی کی۔ شرکا کے لئے نیاز اور سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے النور اسلامک سینٹر کے سربراہ حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جلوس ہائے عزا کے دوران قرآن موکب لگایا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد تعلیمات قرآن اور تلاوت قرآن کا اشتیاق پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمات قرآن دراصل پیغام اہلیبیتؑ ہے، جلوس ہائے عزا میں تلاوت قرآن کو فروغ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1014974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش