0
Wednesday 21 Sep 2022 01:20

کرم میں شہریوں کی امن واک

اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ صدہ میں امن کیلئے واک کی گئی، جس میں اپر کرم، لوئر کرم اور سنٹرل کرم کے نوجوانوں اور عمائدین نے سفید جھنڈے لہرا کر امن سے محبت اور بدامنی سے نفرت کا اظہار کیا۔ واک کے شرکا صدہ بازار کے مختلف علاقوں اور مین روڈ سے گزرے، شہریوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر امن کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں طفیل شاہین، رفیع اللہ چمکنی، میر افضل خان طوری اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں امن کی ضرورت ہے، اس وجہ سے امن سے محبت اور بدامنی سے نفرت کرتے ہیں۔ بدامنی اور دہشت گردی کے نقصانات ہم نے خود دیکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1015384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش