0
Saturday 24 Sep 2022 23:19

جیکب آباد، مدرسہ خاتم النبیین کا سیلاب پر مشاورتی اجلاس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ مدرسہ خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جیکب آباد میں "سیلاب متاثرین کے مسائل اور ان کا حل" کے موضوع پر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر سے علماء کرام و تنظیمی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو بھکاری بنانے کی بجائے متاثرین کے لئے چھوٹے کارخانے لگا کر بے روزگاری اور افلاس کا خاتمہ کرے اور لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں پاکستانی وزیراعظم اور وزراء کی شاہ خرچیاں سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

جس ملک کی عوام بھوک و افلاس کا شکار ہوں اور لاکھوں لوگ سیلاب کے باعث سڑکوں پر بیٹھے دو وقت روٹی سے محروم ہوں، اس ملک کے عیاش حکمرانوں کو دس ہزار ڈالر روزانہ کے ہوٹل میں رہتے شرم تو آئی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات دردناک ہے کہ سندھ ہو یا بلوچستان کہیں پر نہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرتی نظر آرہی ہے اور نہ ہی وفاقی حکومت نظر آتی ہے۔ کرپٹ سیاستدان اور بیوروکریسی مل کر سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ اس موقع پر مشاورتی اجلاس سے مولانا محسن علی مفکری، مولانا حاجی سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر فضل عباس بہشتی، مدرسہ امام مہدی (علیہ السلام) کے مسؤل زوار ارباب علی و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1016001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش