0
Sunday 25 Sep 2022 00:32

پاراچنار کے علماء کا مشترکہ اجلاس

اسلام ٹائمز۔ انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام پاراچنار کے علماء کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرم بھر سے شیعہ علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک حسینی کے صدر مولانا سید تجمل حسین دیگر علمائے کرام کے ساتھ شریک ہوئے، اس کے علاوہ مجلس علمائے اہلبیتؑ کے علامہ روحانی اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی، علاوہ ازیں مدرسہ جعفریہ سے منسلک علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے متفقہ طور پر دینی اقدار اور شعائر حسینی کے دفاع اور ترویج کیلئے لائحہ عمل تیار کیا، جس پر اتفاق کے ساتھ کام کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1016014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش