QR CodeQR Code

جعفریہ الائنس کے تحت سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم

26 Sep 2022 20:57

سیلاب متاثرین اب بھی حکومتی امداد کے منتظر آتے ہیں تو دوسری جانب مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں اور فلاحی ادارے لوگوں کو فاقوں سے بچانے اور ان کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ نثار احمد قلندری کی جانب سے سندھ کےشہر گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن اور مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے جہاں لاکھوں گھرانوں کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے وہیں سیلاب کے بعد پھیلنے والے وبائی امراض نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے۔ سیلاب متاثرین اب بھی حکومتی امداد کے منتظر آتے ہیں تو دوسری جانب مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں اور فلاحی ادارے لوگوں کو فاقوں سے بچانے اور ان کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ایسی ہی ایک کوشش جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما ذاکر اہل بیتؑ علامہ نثار احمد قلندری کی جانب سے کی گئی کہ جس میں گھوٹکی میں موجود متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا اور مچھروں کے حملوں سے بچاؤ کیلئے مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 1016268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1016268/1/جعفریہ-الائنس-کے-تحت-سیلاب-متاثرین-میں-راشن-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org