QR CodeQR Code

ڈیرہ، پولیس جوانوں کی موک ایکسرسائز

26 Sep 2022 22:53

کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے پولیس جوانوں نے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات، چوکیوں اور سرکاری عمارتوں پر موک ایکسرسائز کیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے پولیس جوانوں نے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات، چوکیوں اور سرکاری عمارتوں پر موک ایکسرسائز کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایات کی روشنی میں پولیس جوانوں کی استعداد اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کی خاطر ضلع بھر میں تمام تھانہ جات، چوکیوں اور سرکاری عمارات میں موک ایکسرسائزز کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ ایکسرسائز میں مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ پولیس کمانڈوز اور ایلیٹ فورس نے بھی حصہ لیا۔ ڈی ایس پیز کی نگرانی میں ہونے والی ایکسرسائز میں تھانہ جات، چوکیوں سمیت رہائشی عمارتوں پر دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کو ٹارگٹ کرنے اور کسی بھی ممکنہ حملے کو پسپا کرنے کی مشق کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1016291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1016291/1/ڈیرہ-پولیس-جوانوں-کی-موک-ایکسرسائز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org