QR CodeQR Code

ڈیرہ، ریسکیو کی گرلز کالج میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ

29 Sep 2022 16:57

ٹریننگ کے دوران کالج ہذا کی طالبات کو حادثات سے بچاؤ اور نمٹنے کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں، جس میں تمام طالبات نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹریننگ وننگ ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 3 کی اساتذہ اور طالبات کیلئے ایک روزہ بی ایل ایس اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ ٹریننگ کے دوران کالج ہذا کی طالبات کو حادثات سے بچاؤ اور نمٹنے کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں، جس میں تمام طالبات نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ کمال شاہ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی مفید ٹریننگز منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔


خبر کا کوڈ: 1016679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1016679/1/ڈیرہ-ریسکیو-کی-گرلز-کالج-میں-فرسٹ-ایڈ-ٹریننگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org