QR CodeQR Code

پشاور، امن کمیٹی کا سی سی پی او کیساتھ اجلاس

29 Sep 2022 21:06

اجلاس میں متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی کی سرپرستی میں مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ جشنِ عیدِ میلاد النبی (ص)  کے سلسلے میں سی سی پی او پشاور کی صدارت میں متحدہ امن کمیٹی پشاور کا اجلاس پولیس لائنز میں منعقد ہوا، جس میں متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی کی سرپرستی میں مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی سی پی او کی سربراہی میں پشاور پولیس کی سینئر قیادت موجود تھی۔ اس موقع پر محرم الحرام اور چہلمِ امام حسینؑ اور جلوس 29 صفر المظفر کے خیریت سے اختتام پذیر ہونے پر پولیس حکام نے مولانا حسین احمد مدنی اور آخونزادہ خورشید علی انور کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 1016808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1016808/1/پشاور-امن-کمیٹی-کا-سی-پی-او-کیساتھ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org