QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کراچی کا ’کے الیکٹرک‘ کیخلاف عوامی ریفرنڈم

30 Sep 2022 00:33

’کے الیکٹرک‘ کے بلوں میں کے ایم سی یوٹیلٹی ٹیکس، ٹی وی لائسنس فیس سمیت دیگر ٹیکسوں اور جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر اضافی وصولیوں کے خلاف 6 روزہ ”عوامی ریفرنڈم“ کے بعد ادارہ نور حق میں گنتی کا عمل جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت ’کے الیکٹرک‘ کے بلوں میں کے ایم سی یوٹیلٹی ٹیکس، ٹی وی لائسنس فیس سمیت دیگر ٹیکسوں اور جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر اضافی وصولیوں کے خلاف 6 روزہ ”عوامی ریفرنڈم“ کے بعد ادارہ نور حق میں گنتی کا عمل جاری ہے، 60 فیصد گنتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس میں سے 98 فیصد شہریوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور میونسپل چارجز کو مسترد کیا ہے، ریفرنڈم کے بعد گنتی کا عمل بدھ کی شام سے شروع ہوا، جس میں شہر کے تمام اضلاع سے بیلٹ باکس لائے جاتے رہے، جمعرات کو بھی رات گئے گنتی کا عمل جاری رہا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جماعت اسلامی کی رائے سے اتفاق کیا ہے کہ ناجائز چارجز لگ کر آئیں گے تو بل جمع نہیں ہوں گے، ہم عدالت میں بھی عوام کی رائے رکھیں گے، ہم فاضل عدالت کے سامنے کے الیکٹرک کا مقدمہ لڑیں گے اور عوام کے حق میں فیصلہ ضرور آئے گا، عوام سے رابطے کا سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 1016836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1016836/1/جماعت-اسلامی-کراچی-کا-کے-الیکٹرک-کیخلاف-عوامی-ریفرنڈم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org