QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سالانہ عید میلادالنبی ریلی

1 Oct 2022 14:42

میلاد ریلی مین بازار کورائی سے ہوتی ہوئی بائی پاس چوک، مڈی چوک، ظفر آباد کالونی اور مین ٹانک روڈ کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی یا نبی کے نعروں اور سبز بینروں جھنڈوں کے ساتھ کورائی اڈا پر درود و سلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت پیر سید زاہد حسین شاہ، پیر سید جعفر حسین شاہ اور ملک ثناء اللہ کھوکھر نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جشن ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے اور عاشقانِ رسول اپنے اپنے انداز میں نبی مہربان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ میلاد ریلی مین بازار کورائی سے ہوتی ہوئی بائی پاس چوک، مڈی چوک، ظفر آباد کالونی اور مین ٹانک روڈ کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی یا نبی کے نعروں اور سبز بینروں جھنڈوں کے ساتھ کورائی اڈا پر درود و سلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1017039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1017039/1/ڈی-ا-ئی-خان-سالانہ-عید-میلادالنبی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org