QR CodeQR Code

امام زادہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر عزاداری کے جرم میں گرفتار افراد سے علامہ احمد اقبال رضوی کی ملاقات

3 Oct 2022 18:59

حوالات کے دروازے پر کھڑے ہوکر علامہ سید احمد اقبال رضوی نے فضائل و مصائب باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ السلام و اسیران کوفہ و شام بیان کئے اور تمام عزاداروں کی جلد رہائی اور شہید ذاکر اہل بیت (ع) نوید عاشق بی اے کی مغفرت کی اجتماعی دعا بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی وفد کے ہمراہ کراچی کے تھانہ درخشاں ڈیفنس آمد، مزار امام زادہ حضرت عبد اللہ شاہ غازی علیہ السلام پر ان کے جد امجد حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر عزاداری کے جرم میں گرفتار شیعہ سنی عزاداروں سے ملاقات اور ان کی حوصلہ افزائی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ ملک غلام عباس، علی احمر زیدی، ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، ضلع شرقی کے صدر حسن رضا، ثمر سعید رضوی، کاظم نقوی، سلیم کاظمی و دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حوالات کے دروازے پر کھڑے ہوکر فضائل و مصائب باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ السلام و اسیران کوفہ و شام بیان کئے اور تمام عزاداروں کی جلد رہائی اور شہید ذاکر اہل بیت (ع) نوید عاشق بی اے کی مغفرت کی اجتماعی دعا بھی کی۔ اس موقع پر تھانہ درخشاں کی فضاء نعرہ حیدری و محمدؐ و آل محمدؑ پر درود اور گریہ و زاری سے گونج رہی تھی۔ علامہ صادق جعفری و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ انشاءاللہ تمام عزادار رہا ہوکر اپنے گھروں کو واپس جائیں گے، ہم آخر وقت تک آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1017411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1017411/1/امام-زادہ-عبداللہ-شاہ-غازی-کے-مزار-پر-عزاداری-جرم-میں-گرفتار-افراد-سے-علامہ-احمد-اقبال-رضوی-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org