QR CodeQR Code

جامعہ این ای ڈی میں 21ویں سالانہ محفل عید میلادالنبیؐ

18 Nov 2022 09:04

محفل عید میلادالنبیؐ سے مفتی محمد اسماعیل نورانی اور ڈاکٹر عمیر محمود (رکن اسلامی نطریاتی کونسل)، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل و دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی میں 21ویں سالانہ محفلِ عید میلادالنبیؐ کا انعقاد ہر برس کی طرح امسال بھی مرکزی آڈیٹوریم میں کیا گیا، این ای ڈی ایمپلائز محفلِ میلاد کمیٹی کے تحت منعقدہ اس محفل عید میلادالنبیؐ سے مفتی محمد اسماعیل نورانی اور ڈاکٹر عمیر محمود (رکن اسلامی نطریاتی کونسل)، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل و دیگر نے خطاب کیا۔ اس پُرنور محفل میں معروف نعت خواں قاری محسن قادری، سید حسن علی قادری، جواد اختر قادری، عدنان شیخ قادری اور ذوہیب علی اشرفی نے گلہائے عقیدت نذرِ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کئے۔ ترجمان جامعہ کے مطابق اس محفل کا باقاعدہ آغاز میزبان جواد اختر القادری کی نظامت میں تلاوت کلامِ الٰہی سے قاری عدنان شیخ نے کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار جامعہ سید غضنفر حسین سمیت بڑی تعداد میں طالب علموں سمیت جامعہ کے اساتذہ اور اسٹاف نے محفلِ میلاد میں شرکت کی۔ اس محفل عید میلاد النبیؐ کا اختتام محمد ایاز عطاری نے بارگاہ رب العزت میں دست دعا دراز کرکے کیا۔


خبر کا کوڈ: 1025258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1025258/1/جامعہ-این-ڈی-میں-21ویں-سالانہ-محفل-عید-میلادالنبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org