QR CodeQR Code

لاہور، شہید باقرالاصدر کی کتاب "آزمائش" پر سٹڈی سرکل

19 Nov 2022 11:11

لاہور میں شہیدؒ کی کتاب کے سٹڈی سرکل سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ شہید باقر الاصدر سے منسوب یہ کتاب، نجف اشرف کے علما اور طلاب سے شہید کی دو تاریخی تقریروں پر مشتمل ہے۔ جب عراق کی بعثی حکومت کی طرف سے اسلامی نظریات کو نابود کرنے، مومنین،علما اور طلاب کو ملک بدر، شکنجہ و اذیتوں کا سلسلہ شروع ہوا تو ایسے میں شہید نے یہ خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں شہید باقر الاصدر کی تقاریر پر مشتمل کتاب "آزمائش" پر سٹڈی سرکل کے دورہ کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، آرگنائزر صوبہ پنجاب ملک اقرار، علامہ سید حسن رضا ہمدانی، علامہ نیاز بخاری، آرگنائزر ضلع لاہور نقی مہدی، سیکرٹری پنجاب سید حسین زیدی، سید حسن کاظمی، علامہ عباس شیرازی، نجم خان، شیخ عمران، میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب اسد علی بلتستانی، فصاحت بخاری اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1025468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1025468/1/لاہور-شہید-باقرالاصدر-کی-کتاب-آزمائش-پر-سٹڈی-سرکل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org