QR CodeQR Code

ڈیرہ، ریسکیو کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ

20 Nov 2022 22:21

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایک روزہ بی ایل ایس اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ کے دوران ممبران کو حادثات سے بچاؤ اور ان سے نمٹنے کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 96FM ریڈیو کی ٹیم کے لیئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایک روزہ بی ایل ایس اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ کے دوران ممبران کو حادثات سے بچاؤ اور ان سے نمٹنے کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ جس میں ٹریننگ ونگ ٹیم نے سانس کی بحالی، کرنٹ لگنے سمیت آگ لگنے بجھانے کے طریقے بتائے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس قسم کی تربیت ہر شہری کو لازمی لینی چاہیے تاکہ اگر کوئی ایمرجنسی صورتحال ہو تو وہ کسی کی جان بچائی جا سکے۔ ٹریننگ ونگ انچارج اعزاز محمود نے کہا کہ ہماری سروسز بلکل فری ہیں، کوئی بھی 1122 پر کال کرکے سہولت سے مستفید ہوسکتا ہے، تربیت کے اختتام پر اسسٹنٹ مینجر سنو FM-96 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ کمال شاہ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1025803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1025803/1/ڈیرہ-ریسکیو-کی-فرسٹ-ایڈ-ٹریننگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org