0
Monday 21 Nov 2022 01:30

ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان انتخاب

اسلام ٹائمز۔ مولانا سید غضنفر نقوی کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان  کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا علامہ جہانزیب علی جعفری، صوبائی نائب صدر سید اسد علی زیدی اور صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ضلعی کابینہ کے اراکین اور یونٹ مسئولین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں مولانا سید غضنفر نقوی کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان  کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا، اس موقع پر علامہ جہانزیب علی جعفری نے نومنتخب صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 1025840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش