0
Tuesday 22 Nov 2022 21:28

کرگل میں جمعیت العلماء اثناء عشریہ کا مسابقات قرآنی

اسلام ٹائمز۔ جمعیة العلماء اثناء عشریہ کرگل لداخ کے شعبہ امور مکاتب اثناء عشریہ کے زیر اہتمام گزشتہ مہینے بلاک سطح کے مسابقات قرآنی کے انعقاد کے بعد ان مسابقات میں کامیاب ہونے والے طلاب اور طالبات کا فائنل مسابقہ حوزہ علمیہ اثناء عشریہ کرگل میں طلاب کے لئے اور حوزہ علمیہ جامعة البتول (س) میں طالبات کے لئے انعقاد کیا گیا۔ بلاک سطح کی مسابقات میں ضلع بھر سے شعبہ مکاتب اثناء عشریہ کے زیر انتظام چلائے جا رہے 50 سے زائد مکاتب کے طلاب اور طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 37 مکاتب کے 45 طالبات اور 41 طلاب فائنل اور ضلع سطح مسابقہ قرآنی کے لئے کامیاب قرار دیئے گئے۔ جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل کے نائب صدر مولانا شیخ غلام علی مفید نے مسابقہ قرآنی کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر جمعیۃ العلماء اثناء عشریہ کرگل کے سابق نائب صدر مولانا سید محمد ضیاء الدین موسوی، جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ مولانا شیخ ابراہیم خلیلی، مسئولین شعبہ امور مکاتب اثناء عشریہ، اساتید و منتظمین مکاتب اثناء عشریہ، طلاب و طالبات مکاتب کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مسابقات قرآنی کے فائنل میں اول پوزیشن کے لئے ایک سال کی 100 فیصد اسکول فیس، دوسری پوزیشن کے لئے ایک سال کی 75 فیصد اسکول فیس، تیسری پوزیشن کے لئے ایک سال کی 50 فیصد اسکول فیس مقرر رکھی گئی تھی۔ مولانا شیخ غلام علی مفیدی کے ہاتھوں سے کامیاب طلاب اور طالبات میں تقسیم کی گئی اور فائنل مسابقہ میں حصہ لینے والے دیگر طلاب اور طالبات کے لئے ایک سال کے اسکول کا 25 فیصد فیس دینے کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 1025903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش