QR CodeQR Code

دمشق، روضہ حضرت رقیه (س) سے قدیمی ضریح اتارنے کے مناظر

21 Nov 2022 15:11

نئی ضریح ایران کے شہر قم میں ایک ٹرسٹ کے ذریعے سے تیار کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک شہید کی والدہ نے ٹرسٹی کی رضامندی سے تین شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے ضریح میں لگنے والی سونے کی پلیٹیں ہدیہ کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز ایرانی ماہرین اور روضہ ریحانة الحسین علیه‌ السلام کے خادمین نے باہمی اشتراک سے تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق میں نواسہ رسول، حضرت امام حسین (ع) کی بیٹی حضرت رقیه (س) کے مزار سے قدیمی ضریح کو کھولا جا رہا ہے۔ اس کام کے لئے حرم کے دیگر حصوں کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ زائرین کے لئے فی الحال داخلی صحن کھولا گیا ہے۔ گذشتہ شب ضریح کو اُتارنے کا کام بطریق احسن انجام پاگیا، جبکہ آج کے دن خادمین حرم، اصلی قبر پر سنگ مبارک کو نصب کر رہے ہیں۔ کام کے دوران خادمین پر عزاداری کی کیفیت طاری ہوگئی، جس پر انہوں نے مصائب دختر امام حسین (ع) کو یاد کرتے ہوئے گریہ کیا۔ ان مراحل کو طے کرنے کے بعد حرم حضرت رقیه بنت الحسین علیه‌ السلام پر نئی ضریح کو نصب کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نئی ضریح ایران کے شہر قم میں ایک ٹرسٹ کے ذریعے سے تیار کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک شہید کی والدہ نے ٹرسٹی کی رضامندی سے تین شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے ضریح میں لگنے والی سونے کی پلیٹیں ہدیہ کی ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 1025948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1025948/1/دمشق-روضہ-حضرت-رقیه-س-سے-قدیمی-ضریح-اتارنے-کے-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org