QR CodeQR Code

ناصر شیرازی کا وفد کے ہمراہ دورہ ڈی آئی خان

21 Nov 2022 22:05

حاجی مورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سید ناصر عباس شیرازی، علامہ جہانزیب علی، محمد باقر جاوا، سید اسد علی زیدی، شبیر ساجدی اور ضلعی ممبران ایم ڈبلیو ایم نے شرکت کی۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، حاجی مورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سید ناصر عباس شیرازی، علامہ جہانزیب علی، محمد باقر جاوا، سید اسد علی زیدی، شبیر ساجدی اور ضلعی ممبران ایم ڈبلیو ایم نے شرکت کی۔ ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے صوبائی اور ضلعی رہنماوں کے ہمراہ بستی فتح سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیت شفقت بلوچ ایڈووکیٹ، عتیق اللہ بلوچ کے جواں سال بھانجے عاطف کی ناگہانی وفات پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔

سینیئر تنظیمی ساتھی اور علاقہ کے فعال کارکن شکیل کی ناگہانی وفات پر تعزیت کے لئے سید ناصر عباس شیرازی وفد کے ہمراہ ان کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کی۔ اس کے علاوہ سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میں صوبائی اور ضلعی رہنماوں کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنماء اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق ڈویژنل صدر ارتضیٰ کی والدہ اور بہنوئی کی ناگہانی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے، انہوں نے فاتحہ خوانی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔


خبر کا کوڈ: 1026014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1026014/1/ناصر-شیرازی-کا-وفد-کے-ہمراہ-دورہ-ڈی-ا-ئی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org