0
Monday 21 Nov 2022 23:06

ڈیرہ، سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلئے رقوم تقسیم

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ حاجی مورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سید ناصر عباس شیرازی، علامہ جہانزیب علی، محمد باقر جاوا، سید اسد علی زیدی، شبیر ساجدی اور ضلعی ممبران ایم ڈبلیو ایم نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ لوگ بھی شریک ہوئے۔ اس تقریب میں بیت امام علیؑ پراجیکٹ کے تحت انجمن حسینیہ کے اشتراک سے سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو کے پہلے مرحلے میں صوبہ خیبر پختونخوا سے آغاز کیا گیا اور مختلف دیہات میں 40 گھروں اور 2 مساجد کی تعمیر کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اس تقریب میں مستحقین میں ایک کمرے کے گھر کی تعمیر کے لئے پہلی قسط نقد رقم کی صورت میں تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب علی، انجمن حسینہ خواجگان کے باقر حسین جاوا اور مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کیا۔ معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1026035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش