QR CodeQR Code

پاراچنار، علامہ عرفانی کی برسی کے حوالے سے اجلاس

22 Nov 2022 12:19

طے پایا کہ اس مرتبہ شہید علامہ نواز عرفانی کی برسی گذشتہ سال کی نسبت زیادہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی اور اس کے لئے تمام تر انتظامات اور ڈیوٹی کی ذمہ داریاں بھی لوگوں کو سونپ دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار عنایت علی طوری کے زیر نگرانی شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی آٹھویں برسی کے حوالے سے مرکزی جرگہ ہال پاراچنار میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں عمائدین شریک تھے۔ میٹنگ میں طے پایا کہ اس مرتبہ شہید علامہ نواز عرفانی کی برسی گذشتہ سال کی نسبت زیادہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی اور اس کے لئے تمام تر انتظامات اور ڈیوٹی کی ذمہ داریاں بھی لوگوں کو سونپ دی گئی ہیں۔ طے پایا کہ انشاء اللہ 27 نومبر کو شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی برسی منائی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 1026123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1026123/1/پاراچنار-علامہ-عرفانی-کی-برسی-کے-حوالے-سے-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org