QR CodeQR Code

ڈی جی خان، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے متاثرین میں رقوم تقسیم

22 Nov 2022 22:37

المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل اور انجمن حسینہ خواجگان لاہور کے اشتراک سے سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب میں بیت امام علی علیہ السلام پراجیکٹ کے تحت مختلف دیہاتوں میں گھروں اور مساجد کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی اور ان کی کابینہ کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل اور انجمن حسینہ خواجگان لاہور کے اشتراک سے سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب میں بیت امام علی علیہ السلام پراجیکٹ کے تحت مختلف دیہاتوں میں گھروں اور مساجد کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔ مستحقین میں ایک کمرے کے گھر کی تعمیر کے لئے پہلی قسط نقد رقم کی صورت میں تقسیم کر دی گئی۔

اس کے علاوہ سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ اور انجمن حسینہ خواجگان کے باقر حسین جاوا نے وڈائی امام بارگاہ ڈیرہ غازی خان میں 9 صفر کے جلوس امام حسین علیہ السلام میں دھماکہ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے 29 نوجوان شہداء کی مقدس قبور پر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کے مسولین بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1026232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1026232/1/ڈی-جی-خان-ایم-ڈبلیو-کیجانب-سے-متاثرین-میں-رقوم-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org