QR CodeQR Code

گورنر کامران ٹیسوری کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ

23 Nov 2022 20:27

جے ڈی سی جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے اولڈ ایج ہوم سے متعلق گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ جے ڈی سی خدمت انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے، آج مجھے جے ڈی سی کے تحت چلنے والے دوسرے اولڈ ایج ہوم نارتھ کراچی میں بے سہارا اور بزرگ افراد کی کفالت کے کام بہت پسند آئے ہیں۔


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی کے تحت چلنے والے دوسرے اولڈ ایج ہوم نارتھ کراچی کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ نے اولڈ ایج ہوم کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ جے ڈی سی جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے اولڈ ایج ہوم سے متعلق گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ جے ڈی سی خدمت انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے، آج مجھے جے ڈی سی کے تحت چلنے والے دوسرے اولڈ ایج ہوم نارتھ کراچی میں بے سہارا اور بزرگ افراد کی کفالت کے کام بہت پسند آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈی سی زبردست فلاحی منصوبے تشکیل دے رہا ہے، اس ادارہ کے دوسرے اولڈ ایج ہوم میں شاندار کام ہو رہا ہے، بلاشبہ بے سہارا بزرگ افراد کی کفالت اجر عظیم ہے۔ جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے گورنر سندھ کو بتایا کہ بے سہارا اور بزرگ کو پناہ دی جاتی ہے، رہائشی افراد کو کھانا اور رہائش فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سپر ہائی وے پر بھی ایک اسپتال تعمیر کیا جارہا ہے جس کا افتتاح گورنر سندھ سے کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1026437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1026437/1/گورنر-کامران-ٹیسوری-کا-اولڈ-ایج-ہوم-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org