QR CodeQR Code

گلگت، حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی تیاریاں

24 Nov 2022 22:04

جی بی کے دیگر اضلاع سے قافلے گلگت پہنچ چکے ہیں۔صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیر اعلی خالد خورشید کی زیر  قیادت حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے مرکزی ریلی 25 نومبر کو چنار باغ سے صبح 9 نکلے گی جو پچیس نومبر کی رات کو راولپنڈی پہنچے گی۔


اسلام ٹائمز۔ عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے گلگت میں تیاریاں حتمی مرحلے میں ہیں۔ جی بی کے دیگر اضلاع سے قافلے گلگت پہنچ چکے ہیں۔صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیر اعلی خالد خورشید کی زیر  قیادت حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے مرکزی ریلی 25 نومبر کو چنار باغ سے صبح 9 نکلے گی جو پچیس نومبر کی رات کو راولپنڈی پہنچے گی۔ جمعہ کی رات گئے چنار بارغ گلگت میں پرانی اسمبلی بلڈنگ میں دیگر اضلاع سے آئے ہوئے کارکن جمع ہوئے۔ جہاں پارٹی کے صوبائی صدر خالد خورشید، مشیر خوراک شمس لون، ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے پرجوش نعرے بھی لگائے۔


خبر کا کوڈ: 1026655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1026655/1/گلگت-حقیقی-ا-زادی-مارچ-میں-شرکت-کی-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org