0
Thursday 24 Nov 2022 22:04

گلگت، حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی تیاریاں

اسلام ٹائمز۔ عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے گلگت میں تیاریاں حتمی مرحلے میں ہیں۔ جی بی کے دیگر اضلاع سے قافلے گلگت پہنچ چکے ہیں۔صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیر اعلی خالد خورشید کی زیر  قیادت حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے مرکزی ریلی 25 نومبر کو چنار باغ سے صبح 9 نکلے گی جو پچیس نومبر کی رات کو راولپنڈی پہنچے گی۔ جمعہ کی رات گئے چنار بارغ گلگت میں پرانی اسمبلی بلڈنگ میں دیگر اضلاع سے آئے ہوئے کارکن جمع ہوئے۔ جہاں پارٹی کے صوبائی صدر خالد خورشید، مشیر خوراک شمس لون، ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے پرجوش نعرے بھی لگائے۔
خبر کا کوڈ : 1026655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش