QR CodeQR Code

آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل کنونشن کا آغاز

26 Nov 2022 11:58

سکاوٹس سے خطاب میں علامہ آل حسن رضوی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ملت کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی، شہید نے آئی ایس او کی بنیاد رکھ کر پوری ملت جعفریہ کیلئے بہت بڑا احسان کیا ہے، آئی ایس او عزاداری کے قیام و حفاظت کیساتھ ساتھ ملت کے جوانوں کی فکری تربیت کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے 51ویں ‘‘ تعمیر وطن ڈویژنل کنونشن‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ امامیہ سکاوٹس کے دستے نے تنظیم کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر حاضری دی، علامہ سید آل حسن رضوی کی قیادت میں پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سکاوٹس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ آل حسن رضوی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ملت کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1026961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1026961/1/ا-ئی-ایس-او-لاہور-کے-ڈویژنل-کنونشن-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org