اسلام ٹائمز۔ علامہ شیخ انور علی نجفی نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے تحصیل پہاڑ پور میں مسجد الھادیؑ کا سنگ بنیاد رکھا، انہوں نے دعا بھی کرائی۔ سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر عمائدین بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ علامہ شیخ انور علی نجفی نے پراسپر ایجوکیشن سسٹم کا بھی دورہ کیا اور وہاں طلبہ سے ملاقات اور بات چیت کی۔ انہوں نے ایجوکیشن سسٹم کی کارکردگی کو سراہا۔