QR CodeQR Code

انتخاب ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ایبٹ آباد

26 Nov 2022 23:32

اجلاس میں ضلع آبیٹ آباد کے عوام نے بھرپور شرکت کی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سید شجر علی کاظمی کو آئندہ 3 سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم ایبٹ آباد کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس مدرسہ رسول اعظم میں منعقد ہوا، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے کی، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور امور نوجوانان کے سربراہ علامہ اعجاز بہشتی اور مرکزی آفس کے انچارج ارشاد حسین بنگش نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی، صوبائی چیئرمین عزاداری سیل نئیر عباس جعفری اور صوبائی سوشل میڈیا کے سربراہ سید اظہر حسین شاہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد آبیٹ آباد میں ضلعی سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن کروانا تھا، اجلاس میں ضلع آبیٹ آباد کے عوام نے بھرپور شرکت کی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سید شجر علی کاظمی کو آئندہ 3 سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم ایبٹ آباد کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1027076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1027076/1/انتخاب-ضلعی-صدر-ایم-ڈبلیو-ایبٹ-ا-باد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org