0
Monday 28 Nov 2022 22:00

کراچی میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین میں صہیونی غاصبانہ تسلط اور بربریت کے خلاف کراچی میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سائیکل ریلی میں شہریوں نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کرتے ہوئے شارع فیصل سے کراچی پریس کلب تک مارچ کیا۔ شرکاء نے سائیکل پر پاکستانی اور فلسطینی جھندے لگا رکھے تھے جبکہ فلسطینی ترانے بھی بجائے جا رہے تھے۔ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے نمائندوں بشمول فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، پی پی پی رہنما تاج حیدر، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد طارق حسن، جماعت اسلامی رہنما مسلم پرویز،پی پی پی رہنما ارشد نقوی، سہیل عابدی، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری شریک تھے۔

ریلی میں پی ٹی آئی رہنما اسرار عباسی، شیعہ علماء کونسل کے علامہ ناظر عباس، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، پاکستان مسلم لیگ نواز کے قاضی زاہد حسین، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ عقیل انجم، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ثاقب نوشاہی، عامر خواجہ، پی پی آئی رہنما کامران بخاری، متحدہ علماء محاذ کے علامہ امین انصاری، معروف اسکالر مفتی فیروزالدین رحمانی، پائیلر کے چیئرمین کرامت علی، کشمیر رہنما بشیر سدوزئی، ہندو اسکالر منوج چوہان، سکھ برادری کے سردار مگن سنگھ، سردار ارجن سنگھ، سماجی رہنما نسرین میمن، کنول رباب، پی ٹی آئی کشمیر کی رہنما دعا ذبیر، ہیومن رائٹس کونسل کے صدر جمشید حسین، سماجی رہنما خالد راؤ، معروف نعت خواں معاذ نظامی چشتی، شاہ حسین رحمانی، معروف صحاٖفی احمد ملک سمیت پی پی پی رہنما سہیل عابدی، جے یو پی رہنما قاری عبد الوحید یونس، معروف کالم نگار بلال بشیر، ثقلین، ہما عباسی، ملک طاہر ایڈوکیٹ، زاہد علی ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1027372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش