0
Tuesday 29 Nov 2022 11:20

حیدرآباد، اصغریہ تحریک و اے ایس او کے تحت لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ورکشاپ

اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی مرکزی کابینہ کیلئے دو روزہ لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد سندھ کے شہر حیدرآباد میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر عاطف مہدی سیال نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے ورکشاپ کے اہداف و مقاصد بیان کئے۔ ورکشاپ میں انجینئر سید حسین موسوی نے لیڈرشپ کے موضوع پر خطاب کیا، جبکہ مینجمنٹ، مؤثر رابطہ، تنظیمی و تحریکی اہداف کے عنوانات پر بھی موضوعاتی دروس اور گروپ ڈسکشن ہوئے۔ ورکشاپ میں اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کا اختتام دعایے امام زمانہؑ سے ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1027446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش