0
Wednesday 30 Nov 2022 00:12

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات

  • تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات

    تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات

اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے آج منگل کی شام عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رہبر انقلاب نے فرمایا کہ ترقی یافتہ اور اعلیٰ مقام پر فائز عراق، اسلامی جمہوریہ ایران کے مفاد میں ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ آپ ایک ایسے شخص ہیں، جو عراق کے معاملات، سفارت کاری اور اس ملک کو اپنی عظیم تاریخ، تہذیب و ثقافت کے اعلیٰ مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں. رہبر انقلاب اسلامی نے شیاع السوڈانی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے محمد شیاع السوڈانی کو ایک مومن اور قدرتمند شخص قرار دیا اور عراقی حکومت کے سربراہ کے طور پر ان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا۔ ایران کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین ابراہیم رئیسی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

اس موقع پر عراق کے وزیراعظم شیاع السوڈانی نے ایران اور عراق کے درمیان اسٹرٹیجک اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی واضح مثال داعش کے خلاف جنگ میں ایران و عراق کا ایک ساتھ ہونا تھا. عراقی وزیراعظم نے شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے دونوں عظیم شہداء کو ایران اور عراق کی دو قوموں کے ایک دوسرے کے ساتھ ہونے کی مثال قرار دیا۔ محمد شیاع السوڈانی نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر عمل درآمد اور مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی میدان میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے عراق کی نئی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1027586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش