QR CodeQR Code

عراقی وزیراعظم کا دورہ تھران

30 Nov 2022 04:12

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے محمد شیاع السوڈانی کا استقبال کیا۔ تقریب میں ایران اور عراق کے قومی ترانے بجائے گئے، گارڈ آف آنر دیا گیا اور دورہ تہران پر آئے عراقی وفد کا سید ابراہیم رئیسی سے تعارف کروایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی گذشتہ روز منگل کی صبح ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے بات چیت کے لیے تہران پہنچے۔ عراقی وزیراعظم کے استقبال کی تقریب تاریخی ثقافتی کمپلیکس سعد آباد میں منعقد ہوئی، جہاں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے محمد شیاع السوڈانی کا استقبال کیا۔ تقریب میں ایران اور عراق کے قومی ترانے بجائے گئے، گارڈ آف آنر دیا گیا اور دورہ تہران پر آئے عراقی وفد کا سید ابراہیم رئیسی سے تعارف کروایا گیا، اسی طرح عراقی وزیراعظم بھی اپنے ایرانی میزبانوں سے ملے۔


خبر کا کوڈ: 1027609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1027609/1/عراقی-وزیراعظم-کا-دورہ-تھران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org