0
Wednesday 30 Nov 2022 04:12

عراقی وزیراعظم کا دورہ تھران

اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی گذشتہ روز منگل کی صبح ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے بات چیت کے لیے تہران پہنچے۔ عراقی وزیراعظم کے استقبال کی تقریب تاریخی ثقافتی کمپلیکس سعد آباد میں منعقد ہوئی، جہاں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے محمد شیاع السوڈانی کا استقبال کیا۔ تقریب میں ایران اور عراق کے قومی ترانے بجائے گئے، گارڈ آف آنر دیا گیا اور دورہ تہران پر آئے عراقی وفد کا سید ابراہیم رئیسی سے تعارف کروایا گیا، اسی طرح عراقی وزیراعظم بھی اپنے ایرانی میزبانوں سے ملے۔
خبر کا کوڈ : 1027609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش