0
Wednesday 30 Nov 2022 22:11

گلگت، پی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ

  • پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر گلگت میں جلسہ منعقد کیا گیا

    پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر گلگت میں جلسہ منعقد کیا گیا

  • آغا شاہی پولو گراونڈ میں جلسہ منعقد کیا گیا

    آغا شاہی پولو گراونڈ میں جلسہ منعقد کیا گیا

  • جلسے سے  پیپلزپارٹی کے صوبائی قائدین نے خطاب کیا

    جلسے سے پیپلزپارٹی کے صوبائی قائدین نے خطاب کیا

  • پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک ایک جیالہ

    پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک ایک جیالہ

  • پیپلزپارٹی کے جلسے میں جیالوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی

    پیپلزپارٹی کے جلسے میں جیالوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی

  • پی پی کے جلسے کی جھلکیاں

    پی پی کے جلسے کی جھلکیاں

  • پی پی کے صوبائی صدر کو پارٹی پرچم پیش کیا جا رہا ہے

    پی پی کے صوبائی صدر کو پارٹی پرچم پیش کیا جا رہا ہے

  • پیپلزپارٹی کے نائب صدر جمیل احمد خطاب کرتے ہوئے

    پیپلزپارٹی کے نائب صدر جمیل احمد خطاب کرتے ہوئے

  • پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ خطاب کرتے ہوئے

    پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ خطاب کرتے ہوئے

  • پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما محمد موسیٰ خطاب کر رہے ہیں

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما محمد موسیٰ خطاب کر رہے ہیں

اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر گلگت میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں پارٹی کے صوبائی قائدین، جیالوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ یوم تاسیس کا جلسہ گلگت میں آغا شاہی پولو گراونڈ میں منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر و صوبائی صدر پیپلزپارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم ہم نے بنایا، کٹھ پتلی کو بھی گھر پیپلزپارٹی نے بھیجا، ہم ہی جمہوریت کے وارث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیوں سے استعفے کا اعلان کر رہے ہیں، کان کھول کر سن لو کہ جی بی اور کشمیر سے استعفیٰ آپ سے ہم لیں گے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو عوام کے مسئلے سے کوئی سروکار نہیں، یہاں عوام گندم، بجلی، پانی، صحت و تعلیم کیلئے ترس رہے ہیں، جن کٹھ پتلیوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش