0
Wednesday 30 Nov 2022 22:11

گلگت، پی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ

اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر گلگت میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں پارٹی کے صوبائی قائدین، جیالوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ یوم تاسیس کا جلسہ گلگت میں آغا شاہی پولو گراونڈ میں منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر و صوبائی صدر پیپلزپارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم ہم نے بنایا، کٹھ پتلی کو بھی گھر پیپلزپارٹی نے بھیجا، ہم ہی جمہوریت کے وارث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیوں سے استعفے کا اعلان کر رہے ہیں، کان کھول کر سن لو کہ جی بی اور کشمیر سے استعفیٰ آپ سے ہم لیں گے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو عوام کے مسئلے سے کوئی سروکار نہیں، یہاں عوام گندم، بجلی، پانی، صحت و تعلیم کیلئے ترس رہے ہیں، جن کٹھ پتلیوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش