QR CodeQR Code

مشہد، عراقی وزیراعظم کی آستان مقدس رضوی حاضری

1 Dec 2022 23:21

اپنے دورے کے اختتام پر محمد شیاع السوڈانی کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی نے داعش کی تباہی اور عراق کی سلامتی کیلئے حشد الشعبی کے شانہ بشانہ جو خدمات انجام دیں، وہ دونوں ممالک کے عوام کے بھائی چارے، دوستی اور برادری کی بہترین مثال ہیں اور یہ ظاہر کرتی ہیں کہ دونوں ممالک ایک ہی سمت میں سفر کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز عراق کے نو منتخب وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضری دی اور اپنے دورہ ایران کا اختتام کیا۔ اس دوران انہوں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت‌ الاسلام‌ و المسلمین "احمد مروی" سے ملاقات کی۔ حجت‌ الاسلام‌ احمد مروی نے عراقی وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق ایک ملک کی طرح ہیں اور یہ کوئی بیان بازی یا تکلفانہ جملہ نہیں بلکہ ایک روشن حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور دوسرے عظیم عراقی فوجیوں کا ایک ہی جگہ پر پاک خون بہایا جانا کوئی اچھنبے کی بات نہیں، بلکہ تاریخ اس سے پہلے بھی ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے، جب ایرانی اور عراقی علماء اکٹھے مل کر استعمار کے خلاف بر سر پیکار رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی ایک ساتھ شہادت نے ایران و عراق کی اقوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔ محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے داعش کی تباہی اور عراق کی سلامتی کے لیے حشد الشعبی کے شانہ بشانہ جو خدمات انجام دیں، وہ دونوں ممالک کے عوام کے بھائی چارے، دوستی اور برادری کی بہترین مثال ہیں اور یہ ظاہر کرتی ہیں کہ دونوں ممالک ایک ہی سمت میں سفر کر رہے ہیں۔ ملاقات کے بعد عراقی وزیراعظم نے حرم مطہر میں نماز باجماعت ادا کی۔


خبر کا کوڈ: 1028012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1028012/1/مشہد-عراقی-وزیراعظم-کی-آستان-مقدس-رضوی-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org