0
Saturday 3 Dec 2022 01:36

اسلام آباد، ملی یکجہتی کونسل کے نمائندہ وفد کی عراقی سفیر سے ملاقات

  • اسلام آباد، ملی یکجہتی کونسل کے نمائندہ وفد کی عراقی سفیر سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد نے  اسلام آباد میں عراقی سفیر جناب حامد عباس سے ملاقات کی۔ وفد میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، پیر سید صفدر گیلانی، سید ثاقب اکبر، سید ناصر عباس شیرازی، مفتی عبدالشکور نقشبندی، مفتی گلزار نعیمی، مفتی معرفت شاہ شریک تھے۔ مذہبی جماعتوں کے نمائندہ وفد نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے عراقی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اربعین کے ایام میں پوری دنیا سے کربلا میں کروڑوں زائرین کی میزبانی اور بہترین انتظامات پر عراق کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وفد نے خصوصی طور پر پاکستان کے لاکھوں زائرین کے لئے بہتر انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں دوست ممالک پاکستان اور عراق کے تعلقات کی بہتری، سیاسی معاشی روابط، امت مسلمہ اور اسلامی ممالک میں اتحاد، امن اور بھائی چارے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ جبکہ عراقی سفیر نے پاکستان میں امن و آشتی اور وحدت و اخوت کے فروغ میں ملی یکجہتی کونسل کے اہم کردار کو سراہا۔ ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے ان کو جنوری میں اتحاد امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1028153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش