QR CodeQR Code

لاہور، بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس

4 Dec 2022 12:48

فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے امریکی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم انڈیا میں غیر محفوظ اور پاکستان میں مکمل محفوظ ہیں، لیکن امریکہ نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو اس فہرست سے نکال کر خیانت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں "بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس" منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا عنوان "بین المذاہب ہم آہنگی اور عصر حاضر کے تقاضے رکھا گیا تھا۔ کانفرنس سے مولانا اشرف علی خان، پنڈت بھگت لال، ڈاکٹر میمپال سنگھ، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، ڈاکٹر فرامر روشنی، علامہ عبدالرشید حجازی، ڈاکٹر لیاقت مسیح، پروفیسر ظفراللہ شفیق، مولانا عبدالخبیر آزاد، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ باقر گھلو، علامہ سبطین اکبر، علامہ رشید ترابی، سینیٹر کامران مائیکل، مفتی عبدالشکور اور مولانا عرفان قمی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 1028419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1028419/1/لاہور-بین-المذاہب-ہم-ا-ہنگی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org