QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، سنٹرل یونیورسٹی میں میڈیا تربیتی ورکشاپ

7 Dec 2022 07:43

سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں اسکول آف میڈیا اسٹدیز کی جانب سے میڈیا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیپارٹمنٹ آف کنورجنٹ جرنلزم اور اسکول آف میڈیا اسٹڈیز سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے گاندربل کیمپس میں شعبہ میں نئے داخل ہونے والے طلباء کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جے اینڈ کے بینک میں کام کرنے والے کارپوریٹ کمیونیکیٹر سجاد بزاز نے کہا کہ میڈیا لوگوں کے تاثر کو بدلنے کا بہت بڑا اثر رکھتا ہے جو مختلف کارپوریٹ گھرانوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا صرف اخبارات، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے بارے میں نہیں ہے بلکہ دور حاضر میں ڈیجیٹلائزڈ دنیا نے میڈیا میں ایک نئی جان ڈالی دی ہے اور اس میں بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت میں TRP سے زیادہ معیار اہم ہے۔ انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپنی دلچسپی کی شناخت کریں، اپنے شعبے کو سمجھیں، انسانی دلچسپی کی کہانیاں بنائیں اور اپنی صلاحیت کے ساتھ ماہر بنیں۔

اپنے خطاب میں اسکول آف میڈیا اسٹڈیز کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور کوئی بھی اپنے مفادات کے لئے وقف ہو کر اپنے خوابوں کو پورا کر سکتا ہے۔ پروفیسر شاہد نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا ایک بہت بڑا دائرہ کار شروع کر کے اپنے لئے آمدنی پیدا کرنے کے آلات کی مختلف شکلیں بنائیں۔ اپنے خطاب میں ڈی سی جے کے سربراہ ڈاکٹر عارف نذیر نے کہا کہ ہم ان چند یونیورسٹیوں میں سے ہیں جن کے پاس میڈیا کے حوالے سے چند ایک اہم مضامین نصاب میں موجود ہیں جیسے کہ ایڈوانس اے وی پروڈکشن، بیانیہ صحافت، نیو میڈیا، تحقیقی مقالہ، فوٹو جرنلزم جن کا طلباء کو اپنے چوتھے سمسٹر میں انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر میر انشاء فاروق پریذائیڈنگ آفیسر انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی نے آئی سی سی کی فعالیت کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے طلباء، اسکالرز اور ملازمین کے لئے ایک محفوظ اور سازگار ماحول کو یقینی بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1028855/1/مقبوضہ-کشمیر-سنٹرل-یونیورسٹی-میں-میڈیا-تربیتی-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org