QR CodeQR Code

پانچویں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس

3 Oct 2011 13:39

اسلام ٹائمز:اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کے دن تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم لیڈر نے کہا کہ فلسطین "نہر سے بحر تک" کا فلسطین ہے، اس سے ایک انچ بھی کم نہیں۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کے دن تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے متعلق ہر منصوبے کی بنیاد "تمام فلسطین تمام فلسطینوں کا ہے عوام" پر ہونا ضروری ہے، فلسطین "نہر سے بحر تک" کا فلسطین ہے، اس سے ایک انچ بھی کم نہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہر وہ منصوبہ جو فلسطین کی تقسیم پر مبنی ہو گا ناقابل قبول ہے۔
قائد انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کا منصوبہ انتہائی معقول، منطقی اور واضح ہے جو ہم پہلے کئی بار تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم نہ اسلامی ممالک کی جانب سے فوجی کاروائی کا مشورہ دیتے ہیں، نہ مہاجر یہودیوں کو سمندر برد کرنے کا اور نہ اقوام متحدہ یا کسی اور بین الاقوامی تنظیم کی حکمیت کا۔ بلکہ ہمارا منصوبہ خود فلسطینی عوام کی جانب سے ریفرنڈم برگزار کرنے پر مبنی ہے۔ فلسطینی قوم دنیا کی دوسری قوموں کی مانند اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے اور حکومتی نظام کے انتخاب کا مکمل حق رکھتی ہے۔ فلسطین کے تمام اصلی باشندے چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں یا یہودی، البتہ باہر سے آئے یہودی مہاجروں کے علاوہ، چاہے وہ مہاجر کمیپس میں ہوں یا فلسطین کی سرزمین پر ہوں، اس ریفرنڈم میں شرکت کریں اور فلسطین کے آئندہ سیاسی نظام کے بارے میں فیصلہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 103339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/103339/1/پانچویں-بین-الاقوامی-فلسطین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org