QR CodeQR Code

جیکب آباد، سیلاب متاثرین میں مکانات کی تعمیر کی پہلی قسط تقسیم

26 Jan 2023 23:13

ایم ڈبلیو ایم اور انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کیجانب سے سیلاب متاثرین کو مکان کی تعمیر کی پہلی قسط دی گئی، جبکہ دو سو مستحقین میں رضائیاں تقسیم کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اور انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے زیر اہتمام مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں سیلاب متاثرین کے مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیلاب متاثرین، بیوہ، مستحقین اور سادات شریک ہوئے۔ اس موقع پر گیارہ سیلاب متاثرین کو مکان کی تعمیر کی پہلی قسط دی گئی، جبکہ دو سو مستحقین میں رضائیاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس علمائے شیعہ کے رہنماء علامہ ارشاد علی سولنگی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء سید رضوان علی شمسی، عبدالرشید مولانا عبدالخالق منگی، مولانا منور حسین سولنگی اور حافظ غلام عباس بھٹی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی اور مجلس وحدت مسلمین کے باہمی تعاون سے متاثرین سیلاب کی خدمت اور تعمیرات کا سلسلہ قابل ستائش ہے۔ خدمت خلق اور دکھی انسانیت کی خدمت پر اللہ تعالیٰ کی توفیق پر ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ سیلاب نے ہزاروں گھر اجاڑ دیئے۔ کھڑی فصلیں اور زراعت تباہ ہوئی، مگر اہل خیر نے جس ہمت اور خلوص کے ساتھ متاثرین سیلاب کا ساتھ دیا، وہ لائق صد تحسین ہے۔ بدقسمتی سے اس مصیبت میں حکومت کہیں نظر نہیں آئی اور حکومتی کارکردگی صفر رہی۔ انہوں نے متاثرین سیلاب کی مدد پر انجمن حسینیہ خواجگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین روز اول سے اب تک متاثرین سیلاب کے ساتھ رہی اور ہم ان کی مکمل بحالی تک حسب استطاعت ان کی مدد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1037898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1037898/1/جیکب-آباد-سیلاب-متاثرین-میں-مکانات-کی-تعمیر-پہلی-قسط-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org