QR CodeQR Code

توہین صحابہ ترمیمی بل کیخلاف کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس

28 Jan 2023 23:05

پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ہماری قیادت ہمیشہ ایسی قانون سازی سے قوم کو بچانے کے لئے حکمرانوں کو متوجہ کرتی آئی ہے جس سے پاکستان میں تقسیم و نفرت کو فروغ ملے اور فتوؤں اور تکفیر کرنے والے عناصر کی راہ ہموار ہو، جس سے ملکی داخلی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ توہین صحابہ ترمیمی بل کے خلاف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے المحسن ہال کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مولانا اطہر مشہدی و چیئرمین عسکری دیوجانی نے کی۔ جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ شبر رضا رضوی، صدر حسن صغیر عابدی، جنرل سیکریٹری جواد رضا رضوی و معزز مہمانوں نے خطاب کئے۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ہم فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021ء کو یکسر مسترد کرتے ہیں، توہین اور دیگر عناوین کے حدود و قیود کو مشخص کئے بغیر قانون سازی اور متصبانہ سوچ کو پاکستان کی عوام پر مسلط کرنا انتشار و افتراق کا باعث بنے گا، ہمیں افسوس ہے کہ قومی اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونے کے باوجود اس اہم ترین ترمیم کی منظوری میں ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، ہم پاکستان کے باشعور عوام کو متوجہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے بل کی منظوری دہشت گردی، تکفریت اور انتہاء پسند عناصر کے مائنڈ سیٹ کو فروغ دینا ہے۔ علامہ اطہر مشہدی نے کہا کہ ہماری قیادت ہمیشہ ایسی قانون سازی سے قوم کو بچانے کے لئے حکمرانوں کو متوجہ کرتی آئی ہے جس سے پاکستان میں تقسیم و نفرت کو فروغ ملے اور فتوؤں اور تکفیر کرنے والے عناصر کی راہ ہموار ہو، جس سے ملکی داخلی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1038271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1038271/1/توہین-صحابہ-ترمیمی-بل-کیخلاف-کراچی-میں-آل-پارٹیز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org