0
Monday 30 Jan 2023 23:03

پشاور، شہدائے پولیس لائنز کی نماز جنازہ

اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان، کور کمانڈر پشاور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سمیت اہم سیاسی و حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ شہداء کی نماز جنازہ کے بعد انہیں پولیس اہلکاروں نے سلامی پیش کی اور مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش حملہ میں اب تک پولیس اہلکاروں سمیت اڑتالیس افراد شہید ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1038653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش