0
Tuesday 31 Jan 2023 00:25

پشاور، پولیس لائنز دھماکہ کے مناظر

اسلام ٹائمز۔ پولیس لائنز پشاور کی مسجد کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 48 افراد شہید جبکہ 157 زخمی ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی، یاد رہے کہ مسجد کے عقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نمازیوں کے ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین سے چار چیکنگ پوائنٹس عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ایل آر ایچ اسپتال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے جب کہ 157 افراد زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1038670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش