0
Saturday 4 Feb 2023 03:10

اہلسنت علماء اور مشائخ و سادات عظام کا دورہ ایران

اسلام ٹائمز۔ امت واحدہ پاکستان کے زیراہتمام پاکستان سے علماء و مشائخ کے وفد نے قم المقدس میں تاریخی مسجد مقدس جمکران میں آمد کے موقع پر مسجد کی فضا لبیک یامہدی (عج) کی صداؤں سے گونج اٹھی۔ پاکستان سے اہلسنت کے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،  سادات عظام اور مشائخ کا 40 رکنی وفد ایران کے روحانی و سیاحتی دورہ پر ہے۔ وفد نے قم کے مضافاتی علاقے جمکران میں تاریخی مسجد مقدس جمکران میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ قم میں وفد سے خصوصی گفتگو میں سید ابوالحسن نے فرمایا کہ پاکستان کے عوام شجاع اور باصلاحیت ہیں۔ انکی منفرد خصوصیات انہیں دنیا بھر میں نمایاں کرتی ہیں، میں نے دنیا بھر کے 600 مقامات پر سیاحتی و مطالعاتی دورہ کیا، پاکستان میں کراچی لاہور، ملتان، حیدر آباد، پشاور، گلگت، بلتستان اور پارہ چنار کا دورہ کیا اور نتیجہ اخد کیا کہ پاکستان کے عوام بہت باہنر اور باصلاحیت ہیں، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1039439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش