QR CodeQR Code

کوہاٹ، ایم ڈبلیو ایم وفد کی طلبہ کی تعزیت کیلئے مدرسہ اسلامیہ آمد

4 Feb 2023 22:02

اس موقع پر ناصر عباس شیرازی نے طلبہ کی موت کے المناک واقعہ پر کہا کہ ہم والدین اور اساتذہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں، مجلس وحدت مسلمین نے دکھی انسانیت کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد کہنے اور ماننے کی ریت ڈالی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا وفد مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں کوہاٹ ٹانڈہ ڈیم میں ڈوب کر شہید ہونے والے طلبہ کی تعزیت کیلئے دینی مدرسہ اسلامیہ عربیہ آیا، اس موقع پر ناصر عباس شیرازی نے طلبہ کی موت کے المناک واقعہ پر کہا کہ ہم والدین اور اساتذہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں، مجلس وحدت مسلمین نے دکھی انسانیت کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد کہنے اور ماننے کی ریت ڈالی ہے اور تفرقہ انگیزی و فرقہ واریت کو شکست دی ہے۔ اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم اور دیگر اساتذہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے مجلس وحدت کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔


خبر کا کوڈ: 1039544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1039544/1/کوہاٹ-ایم-ڈبلیو-وفد-کی-طلبہ-تعزیت-کیلئے-مدرسہ-اسلامیہ-ا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org