0
Monday 6 Feb 2023 00:31

سکردو، جشن مولود کعبہ (1)

اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں جشن مولود کعبہ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ سکردو میں جشن مولود کعبہ کا مرکزی پروگرام جامع مسجد میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں جید علماء، شعراء اور منقبت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کیے اور امام عالی مقام کی پاک سیرت پر روشنی ڈالی۔ یوم ولادت مولائے متقیان علی ابن ابی طالب علیہ اسلام کے موقع پر سکردو میں ہزاروں عاشقان علی نے ریلی نکالی۔ ہزاروں افراد کی ریلی حسینی چوک، مین بازار سے ہوتی ہوئی جامع مسجد پہنچ گئی جہاں یوم ولادت کے مرکزی پروگرام میں شامل ہوئی۔ یوم ولادت امام علی کے موقع پر سکردو مرکزی جامع مسجد میں پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس سے علمائے کرام، شعراء اور منقبت خوانوں نے اپنے کلام کے ذریعے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ یوم ولادت امام علی (ع) کے موقع پر سکردو میں ہر سال ریلی نکالی جاتی ہے۔ ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں، اس دوران لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں جبکہ نعرہ حیدری کے نعروں کے ساتھ جامع مسجد تک مارچ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1039738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش