جشن مولود کعبہ کے موقع پر گلگت کے بازاروں کو سجایا گیا
چوراہوں کو بھی برقی قمقموں سے روشن کیا گیا
مرکزی جامع مسجد کو بھی برقی قمقموں سے روشن کیا گیا
یوم مولود کعبہ کے موقع پر چراغاں کا منظر
شہید ضیا الدین رضوی کے مزار پر چراغاں
گلگت میں جشن مولود کعبہ کے موقع پر چراغاں
جشن مولود کعبہ کے موقع پر کیا گیا چراغاں
جشن مولود کعبہ کا مرکزی پروگرام جامع مسجد امامیہ میں منعقد کیا گیا
گلگت جامع مسجد پر چراغاں کا منظر
جامع مسجد پر چراغاں کا منظر
اسلام ٹائمز۔ یوم ولادت باسعادت مولائے متقیان علی ابن ابی طالب علیہ اسلام کے موقع پر گلگت کی مساجد، امام بارگاہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ گلگت کی مرکزی جامع مسجد پر برقی قمقموں کے ذریعے چراغاں کیا گیا جبکہ چوراہوں کو بھی روشن کیا گیا۔ جشن مولود کعبہ کا مرکزی پروگرام اتوار کی شام کو جامع مسجد میں منعقد ہوا، جس میں گلگت کے جید علمائے کرام، منقبت خوانوں نے شرکت کی جبکہ ملک کے معروف منقبت خوان امجد بلتستانی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔