QR CodeQR Code

کراچی، سالانہ قرآن و حدیث مقابلوں کی اختتامی تقریب

13 Mar 2023 12:15

اس تقریب میں امتیازی نمبر حاصل کرنیوالے طلبہ اور نوجوانوں کو اعزازی شیلڈز عطاء کی گئیں۔ اس سے قبل بھی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان میں مختلف عناوین پر مقابلے کرواتا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیراہتمام پندرہویں سالانہ قرآن و حدیث مقابلوں کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی نیز سندھ اور بلوچستان کے علمائے کرام طلبہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں وفاق المدارس شیعہ کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام قرآن و حدیث کے اس مقابلے میں تقریباً چار ہزار طلبہ اور نوجوان شریک تھے۔ اس تقریب میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبہ اور نوجوانوں کو اعزازی شیلڈز عطاء کی گئیں۔ اس سے قبل بھی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان میں مختلف عناوین پر مقابلے کرواتا رہا ہے۔   


خبر کا کوڈ: 1046555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1046555/1/کراچی-سالانہ-قرآن-حدیث-مقابلوں-کی-اختتامی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org