QR CodeQR Code

وزیراعظم آزادکشمیر منگلا فش ہیچری پہنچ گئے

16 Mar 2023 10:57

سردار تنویر الیاس خان نے ہدایت کی کہ قومی نوعیت کے اس منصوبہ کو مثالی بنایا جائے، آزادکشمیر میں گرم اور سرد پانی کی مچھلی سے پورے پاکستان میں مچھلی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں اور حکومت آزادکشمیر کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن حاصل ہو سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے گزشتہ ماہ میں منگلا فش ہیچری کا دورہِ کر کے ہیچری میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے 15 مارچ تک کا وقت دیا تھا جیسے کی دوبارہ پراگرس کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم ایک دن قبل ہی منگلا فش ہیچری پہنچ گے اور اب تک ہونے والی پراگرس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منگلا ڈیم سے مچھلی پیدا کرنے کی وسیع گنجائش ہے، مچھلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر کے ریاست کی معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے اور اربوں روپے کی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔ منگلا فش ہیچری کو مذید فعال کر کے تمام تالابوں میں مچھلی ڈالنے پر محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور محکمہ کے افسران کو مچھلیوں کے بچوں کی افزائشِ بڑھانے اور نئی تمام تکنیکی سہولیات دستیاب کیے جانے کی ہدایات بھی دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگلا فش ہیچری کے معائنہ اور بریفنگ کے موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری وائلڈ لائف وفشریز نعیم بسمل اور ڈائریکٹرفشریز نعیم ڈار نے انہیں فش ہیچری کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ قومی نوعیت کے اس منصوبہ کو مثالی بنایا جائے تاکہ یہاں سے مچھلیوں کے بچوں کی افزائشِ کر کے منگلا ڈیم میں مچھلی کی پیداوار میں اضافہ کر کے اربوں روپے آمدن حاصل ہو سکتی ہے وہاں مچھلیوں کے بچوں کو فروخت کرکے اس کی آمدن میں خاطر خواہ آضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اس طرح کے قومی اور ریاستی منصوبوں میں محکموں کو زیادہ سے زیادہ دلچسپی لینی چاہیے۔ منگلا ڈیم سے زیادہ سے زیادہ مچھلی کی پیداور ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پبلک سطع پر مچھلی پالنے کو فروغ دیا جائے چونکہ یہ منافع بخش کاروبار ہے، آزادکشمیر میں گرم اور سرد پانی کی مچھلی سے پورے پاکستان میں مچھلی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں اور حکومت آزادکشمیر کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن حاصل ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1046990/1/وزیراعظم-ا-زادکشمیر-منگلا-فش-ہیچری-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org